روس میں مسافر طیارے کی کریش لینڈنگ
ماسکو (صداۓ روس)
روس کی ہنگامی سروسز نے صداۓ روس کو بتایا کہ سوچی سے اومسک جانے والے ایک ایئربس اے تھری ٹوئنٹی نے منگل کی صبح درمیانی پرواز کی ہنگامی حالت کا اعلان کیا جس کے بعد اسے نووسیبرسک کے ایک متبادل ہوائی اڈے پر بھیج دیا گیا، لیکن وہ طیارہ وہاں پہنچنے میں ناکام رہا۔ طیارے کو نووسیبرسک بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 180 کلومیٹر دور ایک میدان میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی. ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ طیارے کے ہائیڈرولکس کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا. یورال ایئر لائنز کی اس پرواز میں 23 بچوں سمیت 170 افراد سوار تھے۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مسافروں یا عملے میں سے کسی کو بھی شدید چوٹیں نہیں آئیں۔ حکام نے بتایا کہ لینڈنگ کے بعد طیارے کی باڈی محفوظ رہی، طیارے میں آگ بھی نہیں لگی، اور طیارے کے عملے نے ہنگامی سلائیڈوں کا استعمال کرتے ہوئے سب افراد کو طیارے سے بحفاظت باہر نکال لیا۔
متعدد ٹیلیگرام چینلز نے جائے وقوعہ کی تصاویر شیئر کیں، جس میں ہوائی جہاز کو اناج کے کھیت میں انخلاء کی سلائیڈوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ دیگر تصاویر میں مسافروں کے گروپ کو فاصلے پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ نووسیبرسک اور اومسک ریجنز کے گورنروں نے مسافروں کو بشمول عارضی پناہ گاہ اور نقل و حمل کی سہولت کے تمام ضروری مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ روسی ایوی ایشن حکام نے واقعے کے حالات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Zlokalizuj za pomocą oprogramowania systemowego „Find My Mobile” dołączonego do telefonu lub oprogramowania do lokalizowania numeru telefonu komórkowego innej firmy.