ہومتازہ ترینشمالی کوریا کے صدر بذریعہ ٹرین روس کی حدود میں داخل

شمالی کوریا کے صدر بذریعہ ٹرین روس کی حدود میں داخل

شمالی کوریا کے صدر بذریعہ ٹرین روس کی حدود میں داخل

ماسکو(صداۓ روس)
کریملن کے پریس سکریٹری دیمتری پیسکوف نے منگل کو صبح سویرے تصدیق کی کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو لے جانے والی بکتر بند ٹرین صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ سربراہی اجلاس سے قبل روسی علاقے میں داخل ہوگئی ہے۔ امریکہ کی جانب سے ’ہتھیاروں کی ڈیل پر واضح انتباہ‘ کے باوجود شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن روس پہنچ گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ کریملن کا کہنا ہے کہ کِم جونگ اُن روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ تفصیلی بات چیت کریں گے۔

اس سے قبل شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے اتوار کو بتایا تھا کہ کِم جونگ اُن پیانیانگ سے اپنی نجی ٹرین کے ذریعے روس روانہ ہوئے اور وزیر خارجہ کے علاوہ اسلحہ سازی کی صنعت کے حکام اور اعلٰی فوجی حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

جاپان کی کیوڈو نیوز ایجنسی نے بتایا کہ کِم جونگ اُن کو لانے والی ٹرین خاسان کے سٹیشن پر پہنچ گئی ہے جو شمالی کوریا سے روس کے مشرق بعید تک جانے والا مرکزی گیٹ وے ہے۔
جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ کِم جونگ اُن آج صبح سویرے روس پہنچے ہیں۔

شمالی کورین رہنما کِم جونگ اُن بیرون ملک کے زیادہ سفر نہیں کرتے اور اپنے 12 برس کے اقتدار کے دوران صرف سات بار ہی ملک سے باہر گئے ہیں۔ جن میں چار دورے ان کے سیاسی اتحادی چین کے تھے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک جامع دورہ ہوگا، اس میں دونوں وفود کے درمیان مذاکرات ہوں گے اور اگر اس کے بعد ضرورت محسوس ہوئی تو دونوں رہنما ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔‘

ولادیمیر پوتن مشرقی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر روس کے شہر ولادی ووستوک پہنچے ہیں۔ روس شمالی کوریا سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر تبصرہ کرتے ہوئے، پیسکوف نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ مذاکرات مشرق بعید میں کہاں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات روسی اور شمالی کوریا کے وفود کے ساتھ اور ون آن ون فارمیٹ میں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم کے اعزاز میں سرکاری ضیافت ہوگی تاہم کوئی پریس کانفرنس کا منصوبہ نہیں ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

176 تبصرے

  1. cost propecia without insurance buying cheap propecia without dr prescription or cheap propecia prices
    https://www.google.pl/url?q=https://finasteride.store order cheap propecia pill
    [url=http://maps.google.com.py/url?q=https://finasteride.store::]how cЙ‘n i get cheap propecia pills[/url] order generic propecia no prescription and [url=http://xn--0lq70ey8yz1b.com/home.php?mod=space&uid=30526]cost of cheap propecia tablets[/url] how cЙ‘n i get cheap propecia pills

  2. cost cheap propecia no prescription cost propecia without dr prescription or buy generic propecia
    https://shizenshop.com/shop/display_cart?return_url=https://finasteride.store/ rx propecia
    [url=http://maps.google.com.eg/url?q=https://finasteride.store]cost of generic propecia without rx[/url] buy generic propecia and [url=https://www.support-groups.org/memberlist.php?mode=viewprofile&u=152265]cost of propecia without prescription[/url] buy cheap propecia without a prescription

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں