ہومتازہ ترینروسی صدر کی شمالی کوریا کے صدر کے ساتھ ملاقات

روسی صدر کی شمالی کوریا کے صدر کے ساتھ ملاقات

روسی صدر کی شمالی کوریا کے صدر کے ساتھ ملاقات

ماسکو (صداۓ روس)

روسی صدر ولادیمیر پوتن ولادی ووستوک میں مشرقی اقتصادی فورم میں حصہ لینے کے بعد روس کے مشرق بعید امور ریجن میں ووستوچنی خلائی لانچ کی تنصیب پر پہنچے. کریملن کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو کے مطابق روس کے صدر نے نے ذاتی طور پر شمالی کوریا کے رہنما کو ووسٹوچنی کاسموڈروم سے ملاقات کی اور ان کو خوش آمدید کہا۔ واضح رہے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ 4 برس بعد گزشتہ روز بذریعہ ٹرین روس پہنچے تھے اور اس حوالے سے کم جونگ ان کا کہنا تھا روس کے دورے کا واضح مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ اور روسی صدر کی ملاقات روسی اسپیس سینٹر میں ہوئی اور روسی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کو اسپیس سینٹر کا دورہ کرایا۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے روسی صدر سے ملاقات میں دفاع اور ٹیکنالوجی تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ نے راکٹ ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور روس شمالی کوریا کی سیٹیلائٹ بنانے میں مدد کر سکتا ہے، شمالی کوریا اپنا خلائی پروگرام تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

روس شمالی کوریا سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر تبصرہ کرتے ہوئے، کریملن کے پریس سکریٹری دیمتری پیسکوف نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان آئندہ ہونے والی ملاقات میں کئی حساس مسائل کے ساتھ ساتھ دو طرفہ اقتصادی اور ثقافتی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ کریملن کے ترجمان نے کہا کہ مذاکرات روسی اور شمالی کوریا کے دونوں وفود کے ساتھ ہوں گے اور ون آن ون فارمیٹ میں ہوں گے۔

یاد رہے کم جونگ جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان روس کا دورہ کر رہے ہیں، جس میں پیانگ یانگ کی جانب سے بار بار میزائل داغے جانے کے ساتھ ساتھ جنوبی کوریا اور امریکی فوجیوں کی فوجی مشقیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں