ہومانٹرنیشنلمصر نے طالبات کے نقاب کرنے پر پابندی عائد کردی

مصر نے طالبات کے نقاب کرنے پر پابندی عائد کردی

مصر نے طالبات کے نقاب کرنے پر پابندی عائد کردی

قاہرہ انٹرنیشنل ڈیسک
مصر میں وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے لیے نیا ضابطہ لباس جاری کردیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مصر میں وزارت تعلیم نے طالبات کے چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ سر ڈھانپنے کو اختیاری قرار دے دیا ہے۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ طالبات کے سر ڈھانپنےکے لیے بھی صرف تعلیمی بورڈ کا منظور شدہ رنگ اور ڈیزائن قابل قبول ہوگا۔ وزارت تعلیم کے مطابق، سر ڈھانپنےکے لیے والدین یا سرپرست کی آگاہی اور پیشگی اجازت ضروری ہوگی. یہ فیصلہ 30 ستمبر کو تعلیمی سال سے شروع ہو کر 8 جون 2024 تک جاری رہے گا۔ مصریوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس پابندی پر اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں