ہومتازہ ترینیوکرین جنگ، آپسی اختلاف کے باعث یورپی اتحاد بکھرنے لگا

یوکرین جنگ، آپسی اختلاف کے باعث یورپی اتحاد بکھرنے لگا

یوکرین جنگ، آپسی اختلاف کے باعث یورپی اتحاد بکھرنے لگا

ماسکو (صداۓ روس)
روس یوکرین تنازعہ کو ایک برس سے زائد بیت چکا ہے. روس کی جانب سے یوکرین میں شروع کیے گئے خصوصی فوجی آپریشن کے بعد یورپی یونین اور نیٹو فوجی اتحاد کے ممالک نے روس مخالف سخت ترین موقف اپنایا اور پوری قوت سے یکجا ہوتے ہوئے روس مخالف پابندیاں متعارف کروائیں جن میں روسی معاشیات سمیت روسی اعلی شخصیت کو نشانہ بنایا گیا. تاہم اب جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے مغربی ممالک بلخصوص یورپی ممالک کو احساس ہورہا ہے کہ روس مخالف یہ پابندیاں مزید ان کے مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہے. اس حوالے سے اب یوکرینی اناج کی ترسیل کے حوالے سے یورپی ممالک کا آپس میں شدید اختلاف ابھر کے سامنے آ رہا ہے.

اطلاعات کے مطابق یوکرائنی گندم، مکئی، ریپ سیڈ اور سورج مکھی کے بیجوں کی درآمد پر عارضی پابندی، مئی کے اوائل میں یورپی یونین کی طرف سے عائد کی گئی تھی جو کہ اب اس ہفتے کے شروع میں اٹھا لی گئی تھی۔ اس اقدام نے یورپی بلاک کے مشرقی ارکان کو تقسیم کر دیا ہے، کچھ ممالک نے اس فیصلے کی حمایت کی اور دوسروں نے خلاف ورزی کرنے کا عہد کیا۔ اس سال کے شروع میں یورپی یونین کے کئی ممالک نے مقامی منڈیوں کو عدم استحکام سے بچانے کی فوری ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے یوکرین سے سستی زرعی پیداوار کی بڑے پیمانے پر در آمد پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

مئی میں یورپی کمیشن نے پڑوسی یورپی یونین کے ممالک میں گرتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے، پانچ رکن ممالک پر یوکرائنی گندم، مکئی، ریپسیڈ، اور سورج مکھی کے بیجوں کی درآمدات پر غیر معمولی اور عارضی حفاظتی اقدامات نافذ کیے تھے۔ پابندی کے تحت یوکرائنی مصنوعات کو رکن ممالک کے ذریعے منتقل کرنے کی اجازت دی گئی، لیکن وہاں فروخت یا گودام میں نہیں رکھا گیا۔ یہ سمجھوتہ اصل میں جون میں ختم ہونا تھا لیکن اسے ستمبر کے وسط تک بڑھا دیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

215 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں