ہومپاکستانوزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی 10ویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز میٹینگ...

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی 10ویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز میٹینگ کے اختتام پر لندن ہائی کمیشن سے گفتگو .

لندن (کرن خان)
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے10 ویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز میٹنگ کے اختتام پر لندن ہائی کمیشن میں پاکستانی میڈیا کے ساتھ گفتگو کی۔
اس موقع پر جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ہمارا مقصد تھا کہ اس اہم میٹنگ میں چار “E” پر ڈسکشن اور بحث کی جائے جن میں Environment, Education, Engagement شامل ہیں، یہ وہ ایریاز ہیں جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان OIC اور ECO جیسی اہم آرگنائزیشنز کا اہم اور ایکٹو رکن ہے اور ان کے اجلاس پاکستان میں منعقد ہونے جا رہے ہیں۔
صحافی کے سوال کے جواب پر جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ سارک ایک اہم آرگنائزیشن ہے، اور انتہائی موثر انداز میں اپنا کردار ادا کر رہی تھی لیکن انڈیا کی تنگ نظری کا نشانہ بن گئی۔
جلیل عباس جیلانی نے مقبوضہ کشمیر کے تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر پرامن مذاکرات شروع کیے جائیں تاکہ اس دیرینہ مسئلہ کا بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل تلاش کیا جا سکے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں