روس کو غیر ملکی کرائے کے فوجی نہیں چاہئے، روسی صدر
ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کے دوران کہا کہ اس سال کے آغاز سے اب تک 300,000 رضاکاروں نے روسی فوج کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، اس لیے روس کو غیر ملکی کرائے کے فوجیوں کو بھرتی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے یوکرین کے ساتھ بات چیت کے لیے ماسکو کی تیاری کا اعادہ کیا اور کیف حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ دوسروں کی دھن پر ناچنا بند کریں۔ اس ضمن میں صدر پوتن کا کہنا تھا کہ ایسے الزامات کہ روس نے شمالی کوریا سے کرائے کے فوجیوں کو خصوصی فوجی آپریشن میں حصہ لینے کے لیے کہا ہے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ روس کو ایسی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ وہ باہر سے کسی کو بھی خصوصی فوجی آپریشن کے لئے بھرتی کرے.
یوکرین کے ساتھ مزاکرات اور بات چیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ ہم نے کیف کے ساتھ کبھی بھی بات چیت سے انکار نہیں کیا۔ لہذا براہ کرم اگر دوسرا فریق راضی ہے، تو وہ کھل کر بتا دیں لیکن دوسری طرف سے ہمیں کچھ سنائی نہیں دیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک یوکرین دوسرے ممالک کے اشاروں پر چلنا بند نہیں کرے گا بات چیت کا آغاز نہیں ہو سکتا.