پولینڈ نے آج سے روس میں رجسٹرڈ مسافرکاروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی
وارسا انٹرنیشنل ڈیسک
پولینڈ نے اتوار سے روس میں رجسٹرڈ مسافر کاروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔پولینڈ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پی اے پی نے وزیر داخلہ ماریوس کمنسکی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پولینڈ کی سرحد پر اس پابندی کا اطلاق کل سے ہوگا اور یہ فیصلہ آج نصف شب سے نافذالعمل ہوگا۔ پولش وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ فیصلہ 8 ستمبر کو یورپی کمیشن کے رہ نما خطوط کی اشاعت کے بعد کیا گیا ہے جس میں روس میں رجسٹرڈ کاروں کے یورپی یونین میں داخلے پر پابندی عاید کی گئی تھی۔روس میں رجسٹرڈ ٹرکوں کے پولینڈ میں داخلے پر پہلے ہی پابندی عاید ہے۔
پی اے پی کے مطابق بیلاروس کی سرحد پر واقع ٹیریسپول میں ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کامنسکی نے کہا:’’ یہ یوکرین میں وحشیانہ جنگ کے سلسلے میں روس اور اس کے شہریوں پر عاید پابندیوں کا ایک اور عنصر ہے۔اس کی حقیقت یہ ہے کہ روسی ریاست آج بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہے‘‘۔
واضح رہے کہ صدر ولادی میر پوتن کے حکم پر فروری 2022 میں روسی فوج نے یوکرین خصوصی فوجی آپریشن شروع کیا تھا جس کا مقصد یوکرین سے نیو نازی شدت پسندوں کا خاتمہ کرنا تھا ۔اس کے بعد مغرب نے مختلف ادوار میں روس کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عاید کی ہیں۔
You have noted very interesting details! ps nice web site.Blog monetyze