ہومپاکستانکے الیکٹرک کو31 ارب روپے کے تاریخی خسارے کا سامنا

کے الیکٹرک کو31 ارب روپے کے تاریخی خسارے کا سامنا

کراچی(صدائے روس)
کے الیکٹرک کو تاریخ میں پہلی بار 31 ارب روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑ گیا.کے الیکٹرک کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق کمپنی کو گزشتہ 12 سال میں پہلی بار اتنے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی بنیادی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، روپے کی قدر میں گراوٹ، مہنگائی کی بلند شرح اور بلند شرح سود پر قرضوں کے حصول کو قرار دیا گیا ہے، کمپنی 2005 میں اپنی نجکاری کے بعد 2011-12 سے مسلسل منافع کمارہی تھی۔

واضح رہے کہ کورونا وباء کے دوران بھی جب بجلی کی فروخت انتہائی سطح تک کم ہوگئی تھی، اس دوران بھی کمپنی کو محض3 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا، جبکہ مالی سال 2021-22 کے دوران کمپنی نے 8.47 ارب روپے کا منافع کمایا تھا، جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بجلی بلوں کی ریکوری میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور گزشتہ مالی سال کے دوران بجلی بلوں کی ریکوری 96.7 فیصد سے کم ہو کر 92.8 فیصد رہ گئی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں