ہومتازہ ترینروسی صدر کو چینی وزیر خارجہ کا ملاقات میں اہم...

روسی صدر کو چینی وزیر خارجہ کا ملاقات میں اہم پیغام

روسی صدر کو چینی وزیر خارجہ کا ملاقات میں اہم پیغام

سینٹ پیٹرزبرگ (صدائے روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے سینٹ پیٹرزبرگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی ہے.چینی وزیرخارجہ نے پوتن کو بتایا چین روس کے ساتھ تجارتی تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ وانگ یی روس کے چار روزہ دورے پر ہیں جو تعلقات کو مزید بہتر بنائے گا اور اکتوبر میں پوتن کے چین کے تاریخی دورے سے قبل انتظامات پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔زرائع کے مطابق پوتن نے اکتوبر میں چین کے دورے کی دعوت باضابطہ طور پر قبول کر لی ہے۔
کریملن جنگی جرائم کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔پوتن کے دورے کی خبر اسی دن جاری ہوئی جب انہوں نے سینٹ پیٹرزبرگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی حمایت کی۔ماسکو اور بیجنگ کے قریبی تعلقات نے مغرب کو محتاط کر دیا ہے۔ بیجنگ نے یوکرین میں ماسکو کے اقدامات کی عوامی سطح پر مذمت نہیں کی ہے لیکن اس نے روس، یوکرین اور یورپی ممالک میں ایک امن مندوب بھیجا ہے تاکہ بحران کے خاتمے کے لیے “سیاسی تصفیہ” تلاش کیا جا سکے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

2 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں