ہومتازہ ترینروس ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی کے حوالے سے دنیا میں سب سے آگے

روس ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی کے حوالے سے دنیا میں سب سے آگے

روس ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی کے حوالے سے دنیا میں سب سے آگے

ماسکو (صداۓ روس)
روسی دفاعی تنظیم کے صنعتی ڈائریکٹر بیکن اوزدوئیف نے انکشاف کیا ہے کہ روس کے روسٹیک نے ہائپرسونک کنزال (خنجر) میزائلوں کی تیاری میں تیزی لائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر اقسام کے ملٹری ہارڈویئر اور گولہ بارود کی مقدار میں بھی ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو انٹرفیکس نے اوزدوئیف کے حوالے سے کہا کہ بعض جنگی سازوسامان کے اعداد و شمار دس گنا تک بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر ہتھیاروں کے علاوہ کنزال ‘اسکندر’ اور ‘پینٹسیر’ سسٹمز، فضائی میزائلوں ، توپ خانے اور ٹینکوں کے گولوں کے لیے میزائلوں کی تیاری میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل امریکی اخبار نے دعوی کیا تھا کہ روس نے ہائپرسونک میزائلوں کی دوڑ میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آوازکی رفتار سے بیس گنا زیادہ تیز سفر کرنے والے میزائلوں کی دوڑ میں اب امریکا اپنے حریف سے پیچھے رہ گیا ہے۔اخبار کے مطابق ہائپرسونک میزائل کا ریڈار اور سیٹیلائٹ سے پتہ لگانا مشکل ہے اور میزائل شکن ہتھیار بھی اسے نشانہ نہیں بناسکتے۔اخبار کا کہنا ہے کہ روس جیسی طاقت کے پاس ہائپر سونک میزائل دنیا میں اسٹریٹجک توازن کیلئے خطرہ ہوسکتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں