ہومتازہ تریننگورنو کاراباخ میں روسی امن دستے کا فوجی مارا گیا، ماسکو

نگورنو کاراباخ میں روسی امن دستے کا فوجی مارا گیا، ماسکو

نگورنو کاراباخ میں روسی امن دستے کا فوجی مارا گیا، ماسکو

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بدھ کو نگورنو کاراباخ میں روسی امن دستوں کا ایک فوجی اس وقت ہلاک ہوگیا جب ان کی گاڑی فائرنگ کی زد میں آگئی۔ اطلاعات کے مطابق امن دستے ایک آبزرویشن پوسٹ پر واپس جا رہے تھے جب ان کی گاڑی پر نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کردیا۔ فوجی نے ہلاکتوں کی صحیح تعداد ظاہر کیے بغیر کہا کہ گاڑی کے اندر موجود تمام فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ امن فوج کے دستے نے مزید کہا کہ روسی اور آذربائیجان کے تفتیش کار جائے حادثہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے نگورنو کاراباخ میں نئی کشیدگی منگل کو اس وقت شروع ہوئی جب باکو نے متنازعہ علاقے میں مبینہ طور پر آرمینیائی فوج کی تشکیل کا حوالہ دیتے ہوئے مقامی نوعیت کے انسداد دہشت گردی کے اقدامات شروع کیے۔ آرمینیا نے اس بات کی تردید کی کہ وہاں اس کی فوج موجود ہے اور باکو پر الزام لگایا کہ آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ کے لوگوں کے خلاف ایک اور بڑے پیمانے پر جارحیت شروع کی ہے۔ بعد ازاں آذربائیجانی فوج نے متعدد سمتوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے مقامی فورسز کی پوزیشنوں کو توڑا جبکہ بدھ کو نگورنو کاراباخ میں حکام نے روسی امن دستوں کی تجویز کے بعد باکو کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا۔ آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے اس آپریشن کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں خودمختاری بحال ہو گئی ہے۔ یاد رہے نگورنو کاراباخ نے ابتدائی طور پر سوویت یونین کے خاتمے کے فوراً بعد 1990 کی دہائی میں آذربائیجان سے آزادی کا اعلان کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

163 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں