ہومکالم و مضامینکمان اور حل

کمان اور حل

شاہ نواز سیال

مسلسل بڑھتی ہوئی ذہنی اذیت عجیب طرح کا خوف پیدا کر رہی ہے, اب خواہشیں اپنے ساتھ طیش لے کر آتی ہیں ڈر ایک نہیں کئ ڈر منڈ لا رہے ہیں امن و امان کا ڈر, سماجی مسائل کا ڈر, مہنگائی کا ڈر, بجلی کے بلوں کا ڈر, ذریعہ معاش کا ڈر آخر ہم معصوم قوم کو کس طرف لے کے جارہے ہیں – عرصہ دراز سے ملازم محکمے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف عمل ہیں چاپلوس میڈیا سارا دن غیر ضروری موضوعات اٹھاتا ہے کبھی نااہل سیاست دانوں کی چاپلوسی, کبھی نااہل منصفوں کے سیاسی فیصلے ,سارا دن کوشش کی جاتی ہے کہ عوامی مسائل سے توجہ ہٹائی جائے-
اکسیویں صدی کا انسان ہر حوالے سے باخبر ہے اسے معلوم ہے کہ کہاں کیا ہورہا ہے؟پاکستان جیسے اہم جغرافیائی محل وقوع کے حامل
ملک میں موجودہ سیاست دان یہ اہلیت ہی نہیں رکھتے کہ ملک کو سیاسی, معاشی اور سماجی مسائل سے نکال سکیں, خوامخواہ الیکشن کا ڈھنڈورا پیٹ کے وقت ضیاع نہ کیا جائے, ہمارے تقریباً تمام محکمے سوائے چند ایک کے رشوت, اقربا پروری, سفارش کے سبب عوامی میدان میں ننگے ہیں, محکموں کے اہم عہدوں پر براجمان لوگ صرف تشہیر تک محدود ہیں عملی میدان میں کارکردگی صفر بٹا صفر ہے, انتظامی آفیسران عوامی خدمت کی بجائے گھریلو خدمت میں مصروف عمل ہیں –
غیر معمولی ملکی مراعات نے انہیں سہل پسند کے ساتھ کام چور بنا دیا ہے, ملازمت اب ان کی یہی ہے کہ وہ سیاسی اور کاروباری لوگوں سے تحفے تحائف وصول کرتے رہتے ہیں تحفے تحائف کی کئی شکلیں ہیں مثلًا کمیشن, ٹھیکے, سفارش وغیرہ, ملک کو ایسے نظام کی اب ضرورت ہے جس میں ذمہ دار لوگ اپنا کردار ادا کریں, تمام محکموں میں ریفارمز لے کے آئیں, اس حوالے سے ملک کے دفاعی ادارے کے سربراہ کو کمان اپنی پاس رکھنا ہوگی, تمام ذمہ دار لوگوں کے اثاثہ جات چیک کرنے کا کوئی پیمانہ وضع کیا جائے تاکہ ذمہ دار لوگ ماں کو دھوکہ نہ دے سکیں , ملکی مفاد کے فیصلے کیے جائیں, ویسے دو تین سال تک انتخابات کو مؤخر کیا جائے, عام آدمی کو انتخابات نے کبھی بھی فائدہ نہیں دیا اور نہ مستقبل میں فائدہ دیں گے –
سیاسی لوگ انتخابات میں سوائے دھوکہ دینے کے اور کوئی کام نہیں کرتے, لوگوں کے جذبات سے کھیلتے ہیں تصویر کے کئی رخ دکھائے جاتے ہیں حقیقت میں خود تصویر ہی دھندلی ہے –

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

19 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں