ہومانٹرنیشنلکینیڈا بھارت کشیدگی کے دوران ایک اور سِکھ کینیڈا میں قتل

کینیڈا بھارت کشیدگی کے دوران ایک اور سِکھ کینیڈا میں قتل

کینیڈا بھارت کشیدگی کے دوران ایک اور سِکھ کینیڈا میں قتل

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارت کو مطلوب سِکھ گینگسٹر سُکھدول سنگھ گِل کو کینیڈا کے شہر ونی پیگ میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا ہے۔
’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق سُکھدول انڈیا ریاست پنجاب میں بھتہ وصول کرنے، اقدام قتل اور قتل کے مقدمات مین مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس کے مطابق سُکھدول 2017 میں کینیڈا فرار ہوگیا تھا اور وہ وہاں سے بیٹھ کر بھتہ خوروں کا گروہ چلا رہا تھا۔ گینگسٹر کا نام منگل کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے جاری کردہ مطلوب افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا۔ انڈین پولیس کا کہنا ہے کہ سُکھدول ’بمبیھا گینگ‘ کا رُکن تھا جن کی دشمنی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث لارنس بشونئی گینگ سے تھی۔
سُکھدول سنگھ مارچ 2022 میں قتل ہونے والے کبڈی کے کھلاڑی سندیپ نگل امبین کے کیس میں بھی نامزد مجرم تھے۔
گذشتہ برس جون میں پنجاب پولیس کے دو اہلکاروں کے خلاف سُکھدول سنگھ کو جعلی پاسپورٹ فراہم کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ونی پیگ میں ہونے والے سُکھدول سنگھ کے قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گروپ نے قبول کی ہے۔
خیال رہے کہ کینیڈا میں اس سے قبل خالصتان کے حامی رہنما ہردیپ سنگھ کو قتل کیا گیا تھا جس کا ذمہ دار کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انڈیا کو ٹھہرایا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات سخت کشیدہ ہیں۔
کینیڈا کی جانب سے ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد ایک بھارتی سفارت کار کو بھی ملک بدر کیا گیا تھا جبکہ انڈیا نے بھی ایک کینیڈین سفارت کار کو ملک چھوڑنے کے لیے پانچ دنوں کی مہلت دی تھی۔
اس تنازع کے درمیان بھارت نے اپنے شہریوں خصوصاً طلبہ کو کینیڈا میں محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں جسے کینیڈین حکومت کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں