ہومانٹرنیشنلشامی صدر بشار اسد سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

شامی صدر بشار اسد سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

شامی صدر بشار اسد سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

بیجنگ انٹرنیشنل ڈیسک
شام کے صدر بشار اسد چین کے صدر شی جن پینگ کی دعوت پر چین پہنچ گئے ہیں۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ انہیں اس دورے کی دعوت چین کے صدر شی جن پینگ نے دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد اپنے دورے میں چین کے صدر شی جن پینگ کے علاوہ دیگر اعلی چینی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کے مطابق شام کے صدر کے ہمراہ ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد بھی چین پہنچا ہے جن میں شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد، وزیر اقتصاد و تجارت محمد سامر الخلیل، صدارتی امور کے وزیر منصور عزام، صدر کے خصوصی مشیر بثینہ شعبان، نائب وزیر خارجہ ایمن سوسان کے علاوہ دیگر سیاسی اور اقتصادی شخصیات بھی شامل ہیں۔

یاد رہے اسد آخری بار ٢٠٠٤ میں اس وقت کے صدر ہوجن تاؤ سے ملاقات کے لیے چین گئے تھے۔ ١٩٥٦ میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد یہ کسی شامی بھی سربراہ کا چین کا یہ پہلا دورہ تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں