ہومانٹرنیشنلدنیا ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، پاپ فرانسیس

دنیا ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، پاپ فرانسیس

دنیا ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، پاپ فرانسیس

روم انٹرنیشنل ڈیسک
پاپ فرانسیس نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ١٩٦٢ء میں کیوبا میں پیدا ہونے والے بحران کی طرح آج ایٹمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔ آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پاپ فرانسیس نے اسلو میں دنیا میں صلح کے عنوان سے ہونے والی ایک کانفرنس میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دنیا ایک تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے جو ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے۔ پاپ فرانسیس نے کہا کہ دنیا آج ١٩٦٢ء میں کیوبا کے میزائل بحران کی مانند ایک بحران میں گرفتار ہے جو اسے ایٹمی تباھی کے دھانے تک کھینچ رہی ہے۔انہوں نے سال ٢٠١٩ء میں ھیروشیما یادگار پر اپنے بیان کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ جنگی اہداف و مقاصد کے لئے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال غیر اخلاقی ہے۔ پاپ فرانسیس نے روایتی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں بھی کہا کہ یہ ہتھیار بھی صرف دفاعی مقاصد کےلئے استعمال ہونے چاہیں اور غیر فوجی جگہوں پر ان کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

15 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں