ہومتازہ ترینپوتن نے چینی صدر کی بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے لیے دورہ...

پوتن نے چینی صدر کی بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے لیے دورہ چین کی دعوت قبول کرلی

پوتن نے چینی صدر کی بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے لیے دورہ چین کی دعوت قبول کرلی

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کے مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ مجھے یقینی طور پر اکتوبر میں چینی صدر کی طرف سے چین کے دورے کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے خوشی ہوئی جو کہ چینی صدر کے ون بیلٹ ون روڈ کے خیال کو فروغ دینے والے ایک بین الاقوامی برانڈ میں تبدیل ہو چکا ہے. روسی صدر نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ روس اور چین کے مفادات کے مطابق ہے کیونکہ یہ ایک وسیع یوریشین جگہ بنانے کے لیے ہمارے خیالات کو ہم آہنگ کرتا ہے۔

واضح رہے روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے اس سے قبل کہا تھا کہ صدر پوتن کے دورہ چین کی تیاریاں جاری ہیں اور اس کی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ٢٠١٣ میں چینی صدر کی طرف سے تجویز کردہ ایک تصور کا مقصد قدیم شاہراہ ریشم کو علامتی طور پر دوبارہ بنانا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد چین کے لیے وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ، افریقہ اور دیگر خطوں کی منڈیوں تک رسائی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تیز کرنا ہے جس میں چینی اور غیر ملکی سرمائے کے استعمال کے ساتھ بڑی تعداد میں ممالک شامل ہیں۔ 150 سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں پہلے ہی اس منصوبےمیں شامل ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں