ہومانٹرنیشنلیوکرین ہارسکتا ہے، زیلنسکی نے امریکی قانون سازوں کو خبردار کردیا

یوکرین ہارسکتا ہے، زیلنسکی نے امریکی قانون سازوں کو خبردار کردیا

یوکرین ہارسکتا ہے، زیلنسکی نے امریکی قانون سازوں کو خبردار کردیا

کیف انٹرنیشنل ڈیسک
امریکی سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ جنگ امریکی فوجی امداد کے بغیرجاری نہیں رہ سکتی. قانون ساز نے جمعرات کو کیپیٹل ہل پر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ایک جملہ ایسا تھا جس میں زیلینسکی نے کہا اگر ہمیں امداد نہیں ملی تو ہم جنگ ہار جائیں گے. یاد رہے بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کے لیے اضافی 24 بلین ڈالر خرچ کرنے کی درخواست کی ہے لیکن اس تجویز کو ریپبلکن قانون سازوں کی مزاحمت کا سامنا ہے۔ دو درجن سے زیادہ جی او پی سینیٹرز اور نمائندوں کے ایک گروپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس کو ایک خط بھیجا، جس میں فنڈز مختص کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور یوکرین کی جانب سے روس کے خلاف ناکام جوابی کارروائی پر وضاحت طلب کی۔

خط کے متن کے مطابق امریکی عوام یہ جاننے کے مستحق ہیں کہ ان کے پیسے سے کیا کیا گیا ہے؟ یوکرین کی جوابی کارروائی کیسی رہی ہے؟ یہ پیغام اس وقت لکھا گیا جب بائیڈن کے عہدیداروں نے بدھ کی شام بند دروازوں کے پیچھے کانگریس کو یوکرین کے بارے میں اپنے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ سینیٹر جوش ہولی جو وائٹ ہاؤس کی پالیسی پر شکوک رکھتے ہیں، نے کہا کہ ایگزیکٹو برانچ غیر معینہ مدت کے لیے فنڈز چاہتی ہے جس میں یوکرین کی فتح کا کوئی واضح راستہ نہیں ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

8 تبصرے

  1. Hello there, just became aware of your blog through Google, and found that it’s really informative.
    I am going to watch out for brussels. I’ll appreciate if you continue this in future.
    Many people will be benefited from your writing. Cheers!
    I saw similar here: Dobry sklep

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں