ہومتازہ ترینیوکرین سے آزاد ہونے والے ریجن میں روس نے اپنا گورنر مقرر...

یوکرین سے آزاد ہونے والے ریجن میں روس نے اپنا گورنر مقرر کردیا

یوکرین سے آزاد ہونے والے ریجن میں روس نے اپنا گورنر مقرر کردیا

ماسکو (صداۓ روس)
صداۓ روس کے نامہ نگار کے مطابق ولادیمیر سالڈو کو آج بروز ہفتہ مقامی مقننہ کے اجلاس میں یوکرین سے آزاد ہونے والی خیرسن ریجن کا گورنر منتخب کیا گیا۔ سالڈو کے علاوہ اس عہدے کے لیے دو اور نامزد امیدواروں ایوان شوماکوف اور ایگور شیپلن نے بھی حصہ لیا۔ صدارتی انتظامیہ کے پہلے نائب سربراہ سرگئی کیریینکو جنہوں نے گورنر کے لیے تینوں امیدواروں کو قانون سازوں کے سامنے پیش کیا تھا نے کہا کہ سب سے پہلے میں تمام قانون سازوں کو مقامی پارلیمنٹ کے اراکین کے طور پر ان کے انتخاب پر مبارکباد دینا چاہوں گا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ نئے دور کی خیرسن ریجن کی قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس ہے جب یہ علاقہ دوبارہ روس میں شامل ہوا.

ووٹنگ کے نتائج کا اعلان خفیہ بیلٹ کے ذریعے کیا گیا. سالڈو نے کہا کہ میں اب اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری سے مکمل کروں گا، کیونکہ یہ مجھ پر مقامی لوگوں کی جانب سے اعلیٰ اعتماد کا عکاس ہے. یاد رہے سالڈو ٤ اکتوبر ٢٠٢٢ کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے اپنی تقرری کے بعد سے تقریباً ایک سال سے خرسن ریجن کے قائم مقام گورنر رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں