ہومانٹرنیشنلبھارت ہماری سرزمین پر قتل و غارت میں ملوث ہے، کینیڈا

بھارت ہماری سرزمین پر قتل و غارت میں ملوث ہے، کینیڈا

بھارت ہماری سرزمین پر قتل و غارت میں ملوث ہے، کینیڈا

اوٹاوا انٹرنیشنل ڈیسک
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بھارت کے سِکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کی ’مصدقہ معلومات‘ موجود ہیں۔ جمعرات کو نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پاس یہ سمجھنے کی مصدقہ وجوہات موجود ہیں کہ بھارتی حکومت کے ایجنٹس کینیڈین سرزمین پر کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہیں۔‘ خیال رہے پیر کو کینیڈین پارلیمنٹ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت خالصتان کے حامی سِکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہے۔

جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارت کے حوالے سے بیان انتہائی سنجیدگی سے دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑا ہونا، یہ اُجاگر کرنا کہ کسی بھی ملک کا کسی دوسری سرزمین پر کسی شہری کو قتل کرنا چاہے کسی کے لیے کتنا ہی ناقابلِ قبول ہو ہم جاری رکھیں گے۔‘

میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت سے اپیل کی کہ وہ انصاف کو یقینی بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم بھارت سے کہنا چاہیں گے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کنیڈین شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنا کام جاری رکھوں گا۔‘
واضح رہے بھارت میں سکھوں کی خالصتان تحریک کی حامی شاخ سے منسلک رہنے والے عہدیدار ہردیپ سنگھ نجار کو رواں سال 18 جون میں برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ گوردوارے کے اندر موجود تھے۔ ہردیپ سنگھ خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ رہے تھے۔ ہردیپ سنگھ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو کم از کم چار کیسز میں مطلوب تھے ان پر شدت پسندی اور ہندو پنڈت کے قتل کے لیے سازش کرنے کے علاوہ علیحدگی پسند سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) تحریک چلانے اور دہشت گردی کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے الزامات تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

114 تبصرے

  1. Hello there! Do you know if they make any plugins to assist with Search Engine Optimization? I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords but I’m not seeing
    very good success. If you know of any please share.

    Cheers! I saw similar article here: Link Building

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں