افریقی ملک اتھوپیا روسی پیمنٹ سسٹم میر متعارف کرانے پر رضامند
ماسکو (صداۓ روس)
روس میں ایتھوپیا کے سفیر چم اگلا اریت کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا کو مستقبل میں روس کے میر ادائیگی کے نظام کو متعارف کرانے میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا۔ سفیر کے مطابق ایتھوپیا کے بینکنگ سسٹم میں میر سسٹم کا تعارف روس کے خلاف پابندیوں کی وجہ سے مالیاتی کارروائیوں میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو ہموار کرنا ممکن بنائے گا۔ ایتھوپیین سفیر کے مطابق مجھے امید ہے کہ ایسا ہی ہوگا، کیونکہ ایتھوپیا برکس کا رکن ملک بننے والا ہے۔
یاد رہے حال ہی میں برکس نے جنوبی افریقہ میں سربراہی اجلاس کے دوران ایک فیصلہ کیا کہ رکن ممالک قومی کرنسیوں میں لین دین کر سکتے ہیں۔ اس ہی تناظر میں روس میں تعینات ایتھوپیین سفیر نے کہا کہ یہ مستقبل میں حقیقت بن سکتا ہے اور ایتھوپیا میں میر ادائیگی کے نظام کو متعارف کرانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا.