ہومپاکستانروس سے پاکستان کو ایل پی جی موصول، قیمتوں میں نمایاں کمی...

روس سے پاکستان کو ایل پی جی موصول، قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

روس سے پاکستان کو ایل پی جی موصول، قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان کو مائع پیٹرولیم گیس کی پہلی کھیپ روس سے موصول ہوئی ہے، اسلام آباد میں ماسکو کے سفارت خانے نے منگل کو کہا کہ اسلام آباد کی دوسری بڑی روسی توانائی کی خریداری ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کھیپ کی آمد سے پاکستان میں ایل پی جی کے صارفین کو واضح ریلیف ملے گا. اطلاعات کے مطابق روسی سفارت خانے نے کہا ہے کہ پاکستان کو روس سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے جو توانائی کے شعبے میں اس کی روس سے دوسری بڑی خریداری ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارت خانے نے بتایا کہ یہ کھیپ ایران کے راستے پاکستان پہنچی ہے جو رواں برس کے آغاز میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت پاکستان کو روسی خام تیل کی پہلی ترسیل موصول ہونے کے بعد آئی ہے۔رواں برس جنوری میں ایک روسی وفد معاہدے کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں بات چیت کے لیے اسلام آباد پہنچا تھا۔

پاکستان میں روسی سفارتخانے نے ایکس(ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی کی کھیپ ایران کے سرخس سپیشل اکنامک زون کے راستے پاکستان پہنچا دی گئی ہے۔روسی سفارت خانے کے مطابق دوسری کھیپ کی ترسیل پر مشاورت جاری ہے تاہم سفارت خانے نے اس عمل میں ایران کے شامل ہونے کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

پاکستان نے کہا ہے کہ اس نے روسی گیس کی قیمت چینی کرنسی میں ادا کی تھی لیکن اس معاہدے کی قیمت کبھی ظاہر نہیں کی گئی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

180 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں