ہومتازہ ترینیوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے انکار پر مصر کا خیر مقدم...

یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے انکار پر مصر کا خیر مقدم کرتے ہیں، روس

یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے انکار پر مصر کا خیر مقدم کرتے ہیں، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نکولے پیٹروشیف نے کہا ہے کہ ماسکو مغرب کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود یوکرین کو مسلح کرنے سے باز رہنے کے قاہرہ کے فیصلے کا “خیر مقدم” کرتا ہے۔ واضح رہے روسی عہدیدار اس وقت دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی مشاورت اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے لیے مصر کا دورہ کر رہے ہیں۔ منگل کو قاہرہ میں روسی اور مصری وفود کے درمیان بات چیت کے دوران پیٹروشیف نے کہا کہ ماسکو یوکرین کے بحران پر مصر کے متوازن موقف اور کیف کو ہتھیار فراہم کرنے سے انکار پر شکر گزار ہے۔

پیٹروشیف نے کہا کہ ہم قاہرہ کے کیف حکومت کو ہتھیار فراہم کرنے سے انکار کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہم سمجھتے ہیں کہ ایسا فیصلہ امریکیوں اور یورپیوں کے شدید دباؤ کے باوجود کیا گیا جو کے ایک قابل ستائش عمل ہے. روسی سیکیورٹی چیف نے مزید کہا کہ ماسکو اس تنازع میں ثالثی کے لیے مصر اور دیگر افریقی ممالک کی جانب سے ظاہر کی جانے والی آمادگی کا بھی خیرمقدم کرتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں