روس میں تعینات ہونے والے نئے پاکستانی سفیر کی روسی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات
ماسکو اشتیاق ہمدانی
روس میں تعینات ہونے والے پاکستان کے نئے سفیر محمد خالد جمالی نے روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈنکو سے ملاقات کی ہے. اس موقع پر پاکستان کے سفیر نے روس کے ساتھ بہترین تعلقات کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح قرار دیا ۔ سفیر پاکستان خالد جمالی نے صدرپاکستان عارف علوی کے ساتھ آلوداعی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے ہمیشہ روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا. پاکستان کے سفیر نے روس اور پاکستان کے تعلقات کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا. پاکستان کے روس میں نئے تعینات سفیر خالد جمالی نے اپنے اسناد کی کاپی روس کے نائب وزیر خارجہ کو پیش کی۔
اس ملاقات کے دوران روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈنکو نے روس میں تعینات ہونے والی نئے پاکستان کےسفیر محمد خالد جمالی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ روس پاکستان تعلقات میں بہتری وقت کا تقاضا ہے. آندرے روڈنکو نے روس پاکستان تعلقات کی اہمیت پر زوردیا اور کہا کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون بڑھے گا.