ہومانٹرنیشنلہم یوکرین کی مدد سے تھک جائیں گے، پوتن کی سوچ غلط...

ہم یوکرین کی مدد سے تھک جائیں گے، پوتن کی سوچ غلط ہے، وائٹ ہاؤس

ہم یوکرین کی مدد سے تھک جائیں گے، پوتن کی سوچ غلط ہے، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن انٹرنیشنل ڈیسک
وائٹ ہاؤس نے کریملن کے ان بیانات کو مسترد کر دیا کہ یوکرین کی حمایت کرتے ہوئے مغربی تھکاوٹ میں اضافہ ہو جائے گا۔ یاد رہے امریکی بجٹ معاہدے کے بعد ہفتے کے روز کانگریس کی جانب سے وفاقی اداروں کی بندش سے بچنے کے لیے کیف کو نئی امداد سے محروم کر دیا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا کہ اگر پوتن سمجھتے ہیں کہ وہ ہم سے آگے نکل سکتے ہیں تو وہ غلط ہیں۔ روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت کرنے والا ایک بڑا مغربی اتحاد ہے۔

وائٹ ہاؤس کی یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب جب امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے کانگریس کو خبر دار کیا ہے کہ یوکرین کو بھیجے گئے ہتھیاروں کو تبدیل کرنے کے لیے درکار فنڈنگ ختم ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے وہ کچھ افواج کی دوبارہ سپلائی کو سست کرنے پر مجبور ہے۔ پینٹاگون کے کانگریس کو بھیجے گئے خط میں اس نے کانگریس سے یوکرین کے لیے فنڈنگ کی تجدید کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کانگریس ہفتے کے آخر میں ایک قلیل مدتی فنڈنگ بل منظور کرکے حکومتی شٹ ڈاؤن سے بچنے میں کامیاب رہی ہے لیکن اس اقدام کی وجہ سے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو فراہم کی جانے والی تمام امداد کو روک دیا گیا۔

پینٹاگون کے کمپٹرولرمائیکل میک کارڈ نے ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے رہنماؤں کو بتایا کہ یوکرین میں امریکی فوجی سٹاک کو دوبارہ بھرنے کے لیے کانگریس کی طرف سے پیش کیے گئے 25.9 بلین ڈالر کے پیکج میں سے 1.6 بلین ڈالر باقی رہ گئے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں