ہومانٹرنیشنلامریکہ بھی اگرساتھ چھوڑ دے تو بھی ہم یوکرین کے ساتھ ہیں،...

امریکہ بھی اگرساتھ چھوڑ دے تو بھی ہم یوکرین کے ساتھ ہیں، یورپی یونین

امریکہ بھی اگرساتھ چھوڑ دے تو بھی ہم یوکرین کے ساتھ ہیں، یورپی یونین

برسلز انٹرنیشنل ڈیسک
امریکہ اور یورپی ممالک یوکرین کی جنگ کو مزید بھڑکانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ جنگ یوکرین میں مغربی ملکوں کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کے دائرے میں یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ جب تک ضرورت رہے گی یورپی یونین یوکرین کے ساتھ رہے گی ۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے نتیجے میں یوکرین کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی اور تعمیر نو کے عمل کی حمایت کرتی ہے اور یورپی یونین کا یہ عمل یوکرین کے لئے ایک فطری حق کے مترادف ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا بھی یوکرین کی حمایت سے پیچھے ہٹتا ہے تو پھر بھی اورپی یونین یوکرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے.

واضح رہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک یوکرین کی جنگ کو مزید بھڑکانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں اوراسی لئے وہ یوکرین کو بھاری ہتھیار دے رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں