ہومانٹرنیشنلاس جنگ کا فاتح روس ہی ہوگا، رکن وینزویلا پارلیمنٹ

اس جنگ کا فاتح روس ہی ہوگا، رکن وینزویلا پارلیمنٹ

اس جنگ کا فاتح روس ہی ہوگا، رکن وینزویلا پارلیمنٹ

کراکس انٹرنیشنل ڈیسک
وینزویلا کی قومی اسمبلی کے قانون ساز جیسس جرمن فاریا ٹورٹوسا نے روسی میڈیا کو بتایا کہ وینزویلا کو امید ہے کہ روس یوکرین کے تنازعے میں غالب آئے گا اور ایک نئے عالمی نظام کی تشکیل میں مدد کرے گا. انہوں نے کہا کہ “ہمیں امید ہے کہ روس اس تنازع میں جیت جائے گا۔ اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ اس فتح کے بعد روس ایک مضبوط طاقت ابھر کر سامنے آئے گا۔ اور اس طاقت کی بدولت وہ ایک نئے عالمی نظام کی بنیاد رکھنے میں مدد کر سکے گا۔ وینزویلا کے قانون ساز کے مطابق روس اور وینزویلا اس وقت شدید بیرونی دباؤ کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے پورے مغرب کے خلاف الگ الگ مزاحمت کرنا مشکل ہوگا لیکن ہم مل کر مضبوط ہوں گے۔ ٹورٹوسا نے کہا کہ بعض شعبے روس اور وینزویلا کے درمیان تعاون کے واضح مواقع فراہم کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر مینوفیکچرنگ انڈسٹری، زراعت, صحت اور ادویات سے متعلق ترقی ہو سکتی ہے کیونکہ روس کے پاس ان شعبوں میں بڑی صلاحیت ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں