ایران اسچمک اسٹروک کے علاج کے لیے دوا تیار کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا
تہران انٹرنیشنل ڈیسک
ایران میں ایکیوٹ اسٹروک کی دوا الٹےپلاز کی صنعتی پیمانے پر پروڈکشن کا افتتاح سید ابراہیم رئیسی کے نائب برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور اقتصادیات کی موجودگی میں کیا گیا۔ اس دوا کی پروڈکشن لائن کے آغاز کے ساتھ ہی، ایران شدید اسکیمک اسٹروک (اکیوٹ اسچمک سٹروک ) کے علاج کے لیے دوا تیار کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا۔
الٹےپلاز امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ایف ڈی ائے کی جانب سے شدید اسکیمک فالج کے علاج کے لیے منظور شدہ واحد دوا ہے۔ ایرانی صدر کے نائب برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور اقتصادیات دہقانی فیروزآبادی نے الٹےپلاز کی پروڈکشن لائن کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ صحت، طب اور علاج کے میدان میں، بائیو ٹیکنالوجی کا شعبہ ملک میں ترقی کے اہم شعبوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ٹیکنالوجی پر مبنی کمپنی کے ماہرین ایک انتہائی اہم دوا جس کی پیداوار پر ایک امریکی کمپنی کی اجارہ داری ہے، پابندیوں کے سائے میں ملک میں تیار کرنے کے قابل ہوگئے ہیں .
رپورٹ کے مطابق، الٹےپلاز واحد دوا ہے جو شدید اسکیمک اسٹروک کے علاج میں استعمال ہوتی ہے اور فالج کی وجہ سے ہونے والی کئی پیچیدگیوں اور معذوری کے واقعات کو روکتی ہے۔
الٹےپلاز، ایرانی کمپنی ارنا حیات دانش کی جانب سے الٹےلیز برانڈ کے تحت مارکیٹ کی جارہی ہے۔ یہ شدید اسکیمک اسٹروک کے تھرومبوٹک علاج کے علاوہ، ایکیوٹ ہارٹ اٹیک کے تھرومبوٹک ٹریٹمنٹ جیسے معاملات میں ہارٹ اٹیک اور موت کی شرح کو کم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ ایرانی کمپنی اس دوا کو ایران اور بین الاقوامی مارکیٹ میں کم قیمت پر فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایران میں اسکی سالانہ درآمد ١٠ ملین ڈالر ہے۔