انقرہ (صدائے روس)
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔صدر طیب اردوان نے بیان میں کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور تنازع کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
ترکیہ کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ 1967 کی سرحدی حدود کے مطابق جغرافیائی طور پرآزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت بیت المقدس کے قیام میں اب مزید تاخیر نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارے خطے کے مسائل کی جڑ فلسطین کا تنازع ہے جس کے حل تک امن ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہیے جس سے خطے میں مزید خون خرابا ہو اور کشیدگی بڑھے۔ ترکیہ امن کی بحالی کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔