ہومانٹرنیشنلروس کی امریکی خلائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی

روس کی امریکی خلائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو میں روسی وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ یوکرین کی افواج کی مدد کے لیے استعمال کیے جانے والے مغربی خلائی سیٹلائٹس روسی حملوں کے لیے جائز اہداف بن سکتے ہیں۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر برائے عدم پھیلاؤ اور ہتھیاروں کے کنٹرول، ولادیمیر ایرماکوف نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی یوکرین کی ان طریقوں سے مدد کر رہے ہیں جو کہ خلائی ٹیکنالوجی کے بے ضرر استعمال سے یوکرینی افواج کو روس کی شہری آبادی پر حملوں میں مدد دے رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اس بات سے نابلد ہیں کہ یہ عمل خلا میں تصادم کا سبب بنے گا اور امریکی خلائی تنصیبات کو روس کا جائز ہدف بنا دے گا۔

واضح رہے امریکی تجارتی سیٹلائٹ امیجری سروسز کے لیے فنڈنگ ​​مئی میں منظور شدہ یوکرین کے لیے 1.2 بلین امریکی فوجی امدادی پیکج میں شامل تھی۔ تجارتی سیٹلائٹس سے حاصل کردہ تصاویر کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اسے یوکرین نے گزشتہ ماہ کریمیا کے روسی شہر سیواستوپول پر میزائل حملوں کے لیے استعمال کیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں