ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں الاہلی ہسپتال پر حملے سے ماسکو خوفزدہ ہے اور وہ متاثرین کے اہل خانہ، فلسطینی عوام اور حکومت کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو کو اس حملے سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ ہم متاثرین کے اہل خانہ اور فلسطینی عوام اور حکومت کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
بیان کے مطابق ہم ایک بار پھر تنازعہ کے فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے لڑائی کو ختم کریں اور بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کریں۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق ہم شہریوں کے خلاف تشدد اور طبی تنصیبات پر حملوں کے ناقابل قبول ہونے پر روس کے اصولی موقف کی تصدیق کرتے ہیں۔