ہومانٹرنیشنلچینی صدر نے بیجنگ مذاکرات کے دوران صدر پوتن کو اپنا 'پرانا...

چینی صدر نے بیجنگ مذاکرات کے دوران صدر پوتن کو اپنا ‘پرانا دوست’ قرار دے دیا

ماسکو (صداۓ روس)

چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں روسی صدر سے ملاقات کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن کو اپنا پرانا دوست قرار دیا ہے۔

انہوں نے روسی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صدر پوتن میرے پرانے دوست ہیں اور ہم تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں آپ کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

چینی صدر ژی نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں کی میزبانی میں بڑے سفارتی پروگراموں میں باہمی شرکت ہماری عظیم طویل المدتی روایت ہے۔

واضح رہے تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون، جو 17-18 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے، میں 140 سے زائد ممالک کے 4000 سے زائد افراد شرکت کر رہے ہیں۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن فورم کے مہمان خصوصی کے طور پر اس فورم میں شرکت کر رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں