ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس کے پاس اندھا دھند قتل اور بڑے پیمانے پر انتقامی کارروائیوں کا لائسنس ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن اس حقیقت پر غور کرنے کی کوشش بھی نہیں کرتا ہے کہ اسرائیل کے] اپنے دفاع کے حق کا مطلب اندھا دھند قتل و غارت اور بڑے پیمانے پر انتقامی کارروائی کا لائسنس نہیں ہے، اور اسے فلسطین کے مقبوضہ علاقے می طاقت کے ذریعہ قبضہ نہیں کرنا چاہئے۔