ہومانٹرنیشنلجنوبی افریقہ کی اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

جنوبی افریقہ کی اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

کیپ ٹاؤن (انٹرنیشنل ڈیسک)
جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالیدی پنڈور نے ایک کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے فلسطینیوں پر اسرائیل کے ظلم کی مذمت اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔

جنوبی افریقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت سے معصوم شہری قتل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ایک اسپتال میں کئے گئے فضائی حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اب وحشیانہ حملے کر بعد اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا کے مہذب ممالک اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں