ہومتازہ تریناقوام متحدہ کو بائیڈن کو مشرق وسطیٰ جنگ کا جوابدہ ٹھہرانا چاہیے،...

اقوام متحدہ کو بائیڈن کو مشرق وسطیٰ جنگ کا جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی سٹیٹ دوما کے سپیکر ویاچسلاو ولوڈن کا خیال ہے کہ اقوام متحدہ کو مشرق وسطیٰ میں جنگ کی موجودہ شدت کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے

روس کے اعلی قانون ساز نے روس کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں ایک مکمل اجلاس میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں رونما ہونے والے سانحے جہاں عام شہری، بوڑھے، بچے اور خواتین مر رہے ہیں، اس کا ایک ہی مجرم ہے، اور اس بارے میں ہم پہلے بھی بات کر چکے ہیں لیکن آج ہم باضابطہ موقف اختیار کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس جنگ کا مجرم اور فائدہ اٹھانے والا ہے۔ اس صورتحال میں اقوام متحدہ کو بائیڈن کے خلاف کارروائی شروع کرنی چاہیے۔

روسی عہدیدار نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنی ذمہ داری اٹھانی چاہئے اور آخر میں ایک موقف اپنانا چاہئے (جیسا کہ انہوں نے ابھی تک کوئی نہیں لیا)، پھر شاید یہ جنگ ختم ہو جائے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں