ہومانٹرنیشنلاڈھیر عمر افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ

اڈھیر عمر افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ کے مغربی ملک اسپین میں جوانوں کی تعداد میں کمی آنے لگی ہے جبکہ اڈھیر عمر افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کر مطابق ہسپانوی آبادی بڑھاپے کا شکار ہو رہی ہے. ملک میں 65 سال سے زائد العمر افراد کی تعداد 1 کروڑ نفوس سے بڑھ گئی ہے۔ جو کہ ہر 10 میں سے 2 بزرگ افراد کے بوڑھا ہونے کہ نشاندہی کرتی ہے۔

ایک رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ، موجودہ %20 بزرگ آبادی، 2040 میں بڑھ کر کل آبادی کے %30 کے برابر ہو جائے گی.

بزرگ آبادی میں اضافے کا اثر براہ راست پنشن کی ادائیگی کی بدولت حکومتی خزانے پر پڑتا ہے۔ دوسری جانب ملک میں نوجوانوں کی آبادی کم ہونے سے ملک کو افرادی قوت میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا جو کہ ملکی تعمیر و ترقی میں روکاوٹ کا سبب بنے گا اور اس سے اسپین کی معیشت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ہسپانوی حکام نے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے جوانوں کی آبادی کو بھی بڑھایا جا سکے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں