ہومانٹرنیشنلاسرائیل کا اپنے شہریوں کو روس کے مسلم اکثریتی علاقوں میں جانے...

اسرائیل کا اپنے شہریوں کو روس کے مسلم اکثریتی علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ماسکو میں اسرائیل کے سفیر نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کر سکتے ہیں جس میں اس کے شہریوں کو روس کے مسلم اکثریتی قفقاز کے علاقوں سے بچنے کی سفارش کی گئی ہے۔ الیگزینڈر بین زوی نے یہ ریمارکس اتوار کے روز “اسرائیلی پناہ گزینوں” کی تلاش میں داغستان کے ہوائی اڈے کے رن وے پر ایک مشتعل ہجوم کے جانے کے بعد دیے۔

روسی زبان کے بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹ RTVI کے ساتھ ایک انٹرویو میں، بین زوی نے کہا کہ بظاہر اسرائیلی شہریوں کے لیے سفارشات ہوں گی کہ وہ روس کی مسلم ریجنز کے دوروں سے گریز کریں۔ سفارت کار نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکام اس طرح کے سفر کو گرین لائٹ دیں گے اگر ان ریجنز کے مقامی حکام “ہمیں یقین دلائیں کہ وہاں اسرائیلی شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں، اور وہاں اب ہر کوئی محفوظ محسوس کر سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایسی کوئی ایڈوائزری جاری کی گئی تو اس کا اطلاق روس کے دیگر حصوں پر نہیں ہوگا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں