ہومتازہ ترینمشرق وسطیٰ ہو یا یوکرین ہر طرف تباہی کا ذمہ دار امریکہ...

مشرق وسطیٰ ہو یا یوکرین ہر طرف تباہی کا ذمہ دار امریکہ ہے ، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے مشرق وسطیٰ اور یوکرین میں جاری بدترین افراتفری کی صورت حال کی ذمہ داری امریکہ پر عاید کرتے ہوئے کہا ہے اس ساری خرابی کے پیچھے امریکہ ہے۔

روسی صدر کے یہ خیالات روس کی سلامتی کونسل کے ارکان، حکومتی عہدے داروں اور قانون ساز اداروں کے سربراہان کے اجلاسوں کے دوران سامنے آئے ہیں۔

صدر پوتن نے کہا کہ کون ہے جو یہ بدترین افراتفری کے حالات پیدا کرنے اور انہیں منظم کرنے کا ذمہ دار ہے اور اس افراتفری سے اپنے مفادات پورے کرنا چاہتا ہے۔ وہ امریکہ ہے جس کے بارے میں اب ہر کسی پر ظاہر ہو چکا ہے۔

صدر پوتن نے کہا مشرق وسطیٰ کی تباہی کے ان حالات کا اصل کردار امریکہ، اس کی حکمران اشرافیہ اور اس کے سیٹلائٹ ہیں۔ یہی غزہ میں فلسطینیوں کی قتل و غارت گری کا ذمہ دار ہے ، یہی امریکہ ہے جو عراق، یوکرین اور شام میں ہونے والی تباہی کا پس پردہ کردار ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں