ہومانٹرنیشنلغزہ کے ہسپتال فوری خالی کروائے جائیں، عالمی ادارہ صحت

غزہ کے ہسپتال فوری خالی کروائے جائیں، عالمی ادارہ صحت

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس گیبریس نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ غزہ شہر اور شمالی غزہ میں 23 اسپتالوں کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
انہوں نے انتباہ کیا کہ “ان حالات میں جبری انخلا سینکڑوں مریضوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دے گا۔” ٹیڈروس نے ہزاروں زخمیوں کی مدد کے لیے اسرائیل حماس جنگ میں انسانی بنیادوں پر وقفے کے مطالبے کو بھی دہرایا۔
ٹیڈروس نے بتایا کہ”7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے ہولناک حملوں کے بعد سے اب تک 10 ہزار سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں جن میں 8500 سے زیادہ غزہ اور 1400 اسرائیل میں ہیں۔”

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں