ہومانٹرنیشنلاسرائیل کا غزہ پر 10 ہزار بم اور میزائل برسانے کا اعتراف

اسرائیل کا غزہ پر 10 ہزار بم اور میزائل برسانے کا اعتراف

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسرائیلی حکومت کے وزیر دفاع نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ غزہ کے عوام کے قتل عام اور نسل کشی کے لئے جنگ کے آغاز سے دس ہزار بم اور میزائل برسائے جاچکے ہیں۔

فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکومت کے وزیر دفاع یوآؤ گالانت نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور بقول ان کے حماس پر کاری وار لگے ہیں۔
اسرائیلی حکومت کے وزیر دفاع نے کہا کہ ان کی فوج نے غزہ میں ہزاروں اہداف اور افراد کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اس وقت جنگ اپنے عروج پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج جس طرح جنوب میں جنگ کررہی ہے اسی طرح شمال میں بھی بقول ان کے دفاع کرے گی اور جنگ کی قیمت چکانی پڑتی ہے۔
اسرائیلی حکومت کے وزیر دفاع نے کہا کہ وہ جنگ میں وسعت نہیں چاہتے لیکن شمالی سرحدوں پر بھی اس کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس جنگ کی قیمت بہت بھاری ہے اور وہ اسرائیلی فوجیوں کے لواحقین کے غم و اندوہ میں شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ اسرائیلی فوجیوں کے گھروالے پریشان ہیں اور وہ اسرائیلی جنگی قیدیوں کے گھر والوں سے بھی کہتے ہیں کہ انہیں بھولے نہیں ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں