ہومتازہ ترینروس اور امریکہ کے تعلقات ختم ہونے کے قریب پہنچ گئے

روس اور امریکہ کے تعلقات ختم ہونے کے قریب پہنچ گئے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
روس کے ایوان صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور ماسکو کے تعلقات بالکل ختم ہونے کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں اور اس کا ذمہ دار خود امریکہ ہے۔

روس کے ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پسکوف نے کہا ہے کہ روس اپنے اندرونی امور میں امریکہ کی مداخلت برداشت نہیں کر سکتا اور ماسکو ایسی کسی بھی مداخلت پر سخت ردعمل کا اظہار کرے گا۔

روس اور امریکہ کے تعلقات، جنگ یوکرین شروع ہونے کے بعد انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں اور یورپی ممالک نے اس جنگ میں یوکرین کی حمایت کرتے ہوئے روس کے خلاف دباؤ ڈالنے کی غرض سے ہر طرح کی پابندیاں عائد کی ہیں اور تجارت کو نہایت محدود کر دیا ہے اور بیشتر کمپنیوں نے روس میں اپنے دفاتر بھی بند کر دیئے ہیں۔

روس بھی اب تک مغربی ملکوں کو یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور اسی طرح مشرقی یوکرین میں روسی نژاد شہریوں پر یوکرینی فوج کے حملوں پر بارہا خبردار کر چکا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں