ہومکھیلسری لنکن بیٹر اینجیلو میتھیوس 'ٹائم آؤٹ' پر آؤٹ ہونے والے پہلے...

سری لنکن بیٹر اینجیلو میتھیوس ‘ٹائم آؤٹ’ پر آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
آئی سی سی ورلڈکپ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین جاری میچ میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ نئی دہلی میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف سری لنکا کی ٹیم کے پانچواں کھلاڑی اینجیلو میتھیوس تھے جنہیں امپائر نے بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ قرار دیا۔ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی بیٹر کو مخالف ٹیم کی اپیل پر ٹائم آؤٹ قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کے قانون کے مطابق نئے آنے والے بیٹر کیلئے 2 منٹ میں گیند کا سامنا کرنا لازمی ہوتا ہے۔ سری لنکا کے بیٹر اینجیلو میتھیوس کے ہیلمٹ کا اسٹریپ ٹوٹا ہوا تھا اور ان کیلئے نیا ہیلمٹ لانے میں بارہویں کھلاڑی کو تاخیر ہو گئی۔ امپائر نے بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی اپیل پر سری لنکن بیٹر اینجیلو میتھیوس کو ٹائم آؤٹ قرار دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

194 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں