روس سے 300 ہزار ٹن گندم لے کر دو مال بردار جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔قومی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس سے پاکستان 3 لاکھ ٹن گندم لے کر 2 مال بردار بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گئے ہیں ۔حکام نے اعلان کیا کہ روس سے مزید 400 ہزار ٹن گندم 30 مارچ تک گوادر بندرگاہ پہنچ جائے گی۔
توقع ہے کہ روس سے گندم کی درآمد سے پاکستان میں آٹے کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔ملک بھر میں مہنگائی اور بگڑتے ہوئے معاشی حالات کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔