ہومتازہ ترینروس یوکرین جنگ 2022 میں ختم کر رہا تھا مگر مغرب نے...

روس یوکرین جنگ 2022 میں ختم کر رہا تھا مگر مغرب نے ایسا ہونے نہ دیا، یوکرینی صدر کے مشیر کا تہلکہ خیز انکشاف

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے پارلیمانی دھڑے کے سربراہ اور استنبول میں امن مذاکرات کے چیف مذاکرات کار ڈیوڈ اراکامیا نے اعتراف کیا ہے کہ
روس لڑائی روکنے کے لیے تیار تھا اگر یوکرین غیر جانبدار رہنے پر راضی ہوجاتا لیکن مغرب نے کیف کو جنگ جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔

اراکامیا جو کہ ‘سرونٹ آف دی پیپلز’ پارلیمانی گروپ کے سربراہ ہیں، نے ٹی وی چینل 1+1 کو بتایا کہ ماسکو نے مارچ 2022 میں یوکرین کو امن معاہدے کی پیشکش کی تھی، لیکن یوکرینی حکومت نے روس پر اعتماد نہیں کیا۔

یوکرینی عہدیدار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ روس کا مقصد ہم پر دباؤ ڈالنا تھا تاکہ ہم غیرجانبداری اختیار کریں۔ روس کے لیے یہ سب سے اہم بات تھی اور وہ جنگ ختم کرنے کے لیے تیار بھی تھے اگر ہم غیر جانبداری کو قبول کر لیتے اور ہم یہ عہد کرتے کہ ہم نیٹو میں شامل نہیں ہوں گے۔

اراکامیا کے مطابق تاہم ایسا نہ ہوا اور ہمیں مغرب نے تصادم کی طرف دھکیلا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

195 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں