ہومانٹرنیشنلدنیا کو روس سے سیکھنا چاہیے کہ مغربی پابندیوں سے کیسے نمٹا...

دنیا کو روس سے سیکھنا چاہیے کہ مغربی پابندیوں سے کیسے نمٹا جائے، چینی ماہرین

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین کی پیپلز یونیورسٹی کے چونگ یانگ انسٹی ٹیوٹ فار فنانشل اسٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈین وانگ وین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ روس مغرب کی طرف سے اس پر عائد پابندیوں کا کامیابی سے مقابلہ کر رہا ہے، اور پوری دنیا کو دکھا رہا ہے کہ اپنے کاروبار کو پابندیوں کے باوجود کس طرح آگے بڑھانا ہے۔

چینی ماہر نے شنگھائی میں چائنا اسٹڈیز پر عالمی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ میرا خیال ہے کہ روس عام طور پر مغربی پابندیوں کے خلاف مزاحمت کرنے میں بہت اچھا ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آج یہ کہنا پڑے گا کہ روس کے خلاف گزشتہ 21 مہینوں میں عائد مغربی پابندیاں درحقیقت ناکام ہو چکی ہیں۔ کیونکہ ان پابندیوں نے روس کو شکست دینے میں یوکرین کی مدد نہیں کی۔ اور نہ ہی انہوں نے روسی معیشت کو برباد کیا۔

وانگ نے نشاندہی کی کہ پابندیوں کے پس منظر میں، روس کی معیشت میں اضافہ ہوا اور سائز میں آسٹریلوی اور جنوبی کوریا کی معیشتوں کو پیچھے چھوڑ دیا، جو کے اب 12ویں سے 8ویں نمبر پر آگیا۔ وانگ نے مزید کہا کہ ایک حد تک ہم کہہ سکتے ہیں کہ روس کی پابندیوں کے خلاف حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔ پوری دنیا کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں