ہومانٹرنیشنلچین نے سمندری حدود سے امریکی بحری بیڑے کو پیچھے دھکیل دیا

چین نے سمندری حدود سے امریکی بحری بیڑے کو پیچھے دھکیل دیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین کی مشترکہ فوجی کمانڈ کے ترجمان نے اپنی سمندری حدود سے ایک امریکی ڈسٹرائر کو نکال باہر کرنے کی خبر دی ہے۔

چین کی مشترکہ فوجی کمانڈ کے ترجمان تیان جونلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے ملک کی بحریہ نے شیشا جزائر کے قریب چین کی سمندری حدود میں داخل ہونے والے گائیڈڈ میزائلوں سے لیس یو ایس ایس ہاپر نامی امریکی ڈسٹرائر کو اس علاقے سے نکال باہر کیا ہے۔

اس بیان کے مطابق امریکہ نے اپنے اس اقدام کے ذریعے چین کی سلامتی اور اقتدار اعلی کو خطرے میں ڈالا اور چین کی سمندری حدود میں امریکی ڈسٹرائر کا داخلہ اس بات کی ناقابل تردید دستاویز ہے کہ واشنگٹن سمندری تسلط پسندی اور جنوبی چین کی سمندری حدود میں جنگی صورتحال پیدا کرنے کا رجحان رکھتا ہے۔

اس سے پہلے بھی آبنائے تائیوان سے ایک امریکی ڈسٹرائر اور کینیڈا کے بحری بیڑے کے ایک ساتھ گزرنے کے بعد بیجنگ نے واشنگٹن پر اس آبی گزر گاہ میں جان بوجھ کر خطرات پیدا کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں