ماسکو (صداۓ روس)
مقامی قانون نافذ کرنے والے حکام نے تصدیق کی ہے کہ روس کے دور مشرقی خباروسک ریجن میں ایک عمر رسیدہ شخص کو سائبیرین ٹائیگر نے حملہ کر ہلاک کر دیا ہے۔ یہ شخص مبینہ طور پر اپنے کتے کو اس شیر سے بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔
میڈیا آؤٹ لیٹ میش کے مطابق یہ سائبیرین ٹائیگر پیر کی صبح کم آبادی والے لازو ضلع میں واقع اوبور کی ایک دور دراز بستی میں بھٹک کر آبادی میں آ گیا۔ اس کے بعد اس شکاری نے ایک کتے پر حملہ کیا اور اسے گھسیٹ کر قریبی جنگل میں لے گیا اور چیر پھاڑ ڈالا۔
اس حملے کے دوران کتے کے مالک نے شور سنا اور شیر کا پیچھا کیا، اور آخر کار وہ کتے کی باقیات تک پہنچ گیا۔ میش کے مطابق اس وقت سائبیرین ٹائیگر نے اس پر بھی حملہ کردیا۔
مقامی تحقیقاتی کمیٹی ڈپارٹمنٹ نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا کہ اس شخص کی مسخ شدہ لاش دن کے آخر میں ملی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔