روس اورچین کے درمیان تجارت دو سو بلین ڈالر سے تجاوز
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روس اور چین کے درمیان تعلقات کو انتہائی موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٢٠٢٣ میں دو طرفہ تجارت ٢٠٠ بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔ روس کالنگ سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ماسکو میں سرمایہ کاری کا فورم جاری ہے، اور خدا کا شکر ہے کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات انتہائی موثر رہے ہیں۔ ہم نے اگلے سال یا آنے والے سالوں میں ٢٠٠ بلین ڈالرسے زائد کے تجارتی حجم تک پہنچنے کا ٹاسک مقرر کیا ہے۔ میرے خیال میں کسی کو شک نہیں ہے کہ ہم اس سال کے اوائل میں ٢٠٠ بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ روسی رہنما نے روس میں کام کرنے کے عزائم کا خیرمقدم کیا جس کی پیشکش ایک چینی کاروباری شخص نے دی جس نے کہا کہ وہ روس کے ساتھ کان کنی کے شعبہ میں کاروبار کرنا چاہتا ہے۔
چینی تاجر کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ روس کافی حد تک آزاد نہیں ہوا، پوتن نے کہا کہ روسی حکام ان کی مخصوص تجاویز پر غور کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔ روسی رہنما نے زور دیا کہ ہمیں خوشی ہوگی اگر آپ کی کمپنی اس مشترکہ پیشرفت کو روس اور چین کے درمیان تجارت آگے بڑھانے میں اپنا حصہ ڈال سکتی ہے.