ہومتازہ تریندنیا میں جاری تناؤ والی صورت حال کے باوجود روس سے اچھے...

دنیا میں جاری تناؤ والی صورت حال کے باوجود روس سے اچھے تعلقات ہیں، قازقستان

دنیا میں جاری تناؤ والی صورت حال کے باوجود روس سے اچھے تعلقات ہیں، قازقستان

آستانہ (صداۓ روس)
قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف نے کہا ہے کہ قازقستان اور روس دنیا میں کشیدہ صورت حال کے باوجود مسلسل مل کر کام کریں گے.توکایف نے یورو نیوز کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس قازقستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ ہماری دنیا میں سب سے لمبی زمینی سرحد ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ سے اچھے تعاون کی روایات موجود رہی ہیں، جنہیں برقرار رکھا جانا چاہیے یا کم از کم رد نہیں کیا جانا چاہیے۔ قزاق صدر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بین الاقوامی میدان میں تناؤ کی صورت حال کے باوجود ہم مسلسل مل کر کام کریں گے.

قازق رہنما نے بتایا کہ روس جدید دنیا میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے، کچھ ممالک کا کہنا ہے کہ یہ منفی کردار ادا کرتا ہے جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ روس ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتا ہے۔ توکایف کے مطابق لیکن پھر بھی مجموعی طور پر ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ روس انتہائی اہم ملک ہے، اور ہر کسی کو اس کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں