ہومانٹرنیشنلسلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد کے حق میں روسی...

سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد کے حق میں روسی ووٹ پر اسرائیلی وزیراعظم پریشان

سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد کے حق میں روسی ووٹ پر اسرائیلی وزیراعظم پریشان

ماسکو (صداۓ روس)
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے روس کی طرف سے غزہ کی جنگ بندی کے حق میں ووٹ دینے پر صدر ولادی میر پوتن کے بارے میں عدم اطمینان کا ظاہر کیا ہے۔ سلامتی کونسل میں قرارداد پر ہفتے کے روز ووٹنگ کے دوران پندرہ ووٹوں میں سے تیرہ ووٹ قرار داد کے حق میں آئے تھے۔ جن میں سے ایک ووٹ روس کا بھی تھا۔
تاہم غزہ میں اسرائیلی جنگ میں اسرائیل کی کھلی حمایت اور مدد کرنےوالے امریکہ نے سلامتی کونسل میں بھی اسرائیل کی مدد کرتے ہوئے ویٹو کا حق استعمال کرتے ہوئے یہ قرار داد ناکام بنا دی۔

اتوار کے روز اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے وزیر اعظم کو اسرائیل کے خلاف مختلف فورمز پر روسی موقف پرعدم اطمینان ہے۔ نیتن یاہو نے اس بارے میں صدر پوتن سے فون پر بات کرکے انہیں اپنی رائے سے آگاہ کیا ہے۔
نیتن یا ہو نےروسی صدر سے کہا ‘ مختلف فورمز پر روسی نمائندوں کا موقف قابل تشویش رہا ہے۔ کوئی بھی ملک جس پر دہشت گردانہ حملے ہوئے ہوں اس نے رد عمل میں اسرائیل سے کم طاقت استعمال نہ کی ہو گی۔ ‘

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

12 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں